7 جولائی، 2018، 2:56 PM

کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے کم سن بچی سمیت 3 شہری جاں بحق

کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے کم سن بچی سمیت 3 شہری جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سن لڑکی سمیت 3 کشمیری شہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سن لڑکی سمیت 3 کشمیری شہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی فوج اور پولیس نے کشمیر کے ضلع کلگام میں گاؤں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لینی شروع کردی۔ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کے آپریشن کے خلاف سیکڑوں کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی  افواج نے طاقت کا  بے جا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ شاکر احمد، 20 سالہ ارشاد مجید اور 16 سالہ عندلیب شامل ہے۔

News ID 1882017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha